آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 میں شامل ہونے والی ٹیموں سے متعلق اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے کوالیفیکیشن کے طریقہ کار کا اعلان کردیا ہے۔
آئی سی سی کے مطابق میزبان پاکستان کے علاوہ بھارت میں جاری ورلڈ کپ کے لیگ مرحلے کے اختتام پر پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ 7 ٹیمیں چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے کوالیفائی کریں گی ۔
اس اعلان کے بعد امکان ہے کہ دفاعی چیمپئن انگلینڈ ورلڈکپ سے باہر ہونے کے ساتھ ساتھ چیمپئنز ٹرافی کے لیے کوالیفائی کرنے میں بھی ناکام ہوجائے گی۔
انگلینڈ کی ٹیم اب تک چھ میں سے صرف ایک میچ جیت سکی ہے اور پوائنٹس ٹیبل پر آخری پوزیشن پر موجود ہے۔ بنگلادیش کی ٹیم بھی چھ میں سے ایک میچ جیت کر نویں پوزیشن پر ہے۔
تاہم 2025 چیمپئنز ٹرافی میں ویسٹ انڈیز، زمبابوے اور آئرلینڈ کی ٹیمیں شامل نہیں ہوں گی ۔
ویسٹ انڈیز، زمبابوے اور آئرلینڈ کو 2023 کے ون ڈے ورلڈ کپ میں جگہ نہ بنانے کی وجہ سے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے لیے کوالیفائی کرنے کا موقع نہیں مل سکے گا۔
ذرائع کے مطابق آئی سی سی کے اس اچانک فیصلے پر کئی بورڈز نے اعتراض کیا ہے اور کہا ہے کہ اس کوالیفائنگ سسٹم کے حوالے سے پہلے سے اطلاع نہیں دی گئی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
