Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ورلڈکپ 2023: پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کے میچ پر منحصر

ورلڈکپ 2023 میں پاکستان کے  مستقبل کا فیصلہ آج جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ  کے میچ  پر منحصر ہے۔

تفصیلات کے مطابق  ورلڈکپ 2023 کے بتیسویں میچ میں آج جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مدمقابل آئیں  گی۔

جنوبی افریقی ٹیم چھ میں سے پانچ میچز جیت کر دس پوائنٹس اور بہترین نیٹ رن ریٹ  کےساتھ پوائنٹس ٹیبل پر  مضبوط پوزیشن  میں ہے  جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم چھ میں سے چار میچز جیت کر آٹھ پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہے۔

آج کے میچ میں فتح سے جنوبی افریقا  بھارت سے ٹاپ پوزیشن  چھین لے گا جبکہ نیوزی لینڈ کی فتح سے پوائنٹس ٹیبل پر پوزیشن میں کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

دوسری جانب پاکستان ٹیم کو سیمی فائنل کی دوڑ میں برقرار رہنے کے لیے آج نیوزی لینڈ کی شکست کی دعائیں کرنی پڑیں گی۔

نیوزی لینڈ ٹیم کے تمام میچز ہارنے اور پاکستان ٹیم کے تمام میچز جیتنے کی صورت میں پاکستان ٹیم سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرے گی۔

اگر نیوزی لینڈ ٹیم تین میں سے ایک میچ بھی جیت جاتی ہے اور پاکستان ٹیم بھی اپنے تمام میچز جیت  جاتی ہے تو فیصلہ نیٹ رن ریٹ پر  ہوگا جو اس وقت نیوزی لینڈ کا زیادہ ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version