Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بنگلا دیش کو جس انداز میں ہرایا، یہ ایک کوالٹی ٹیم کی نشانی ہے، مکی آرتھر

قومی کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ بنگلا دیش کو جس انداز میں ہرایا ہے یہ ایک کوالٹی ٹیم کی نشانی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے بنگلا دیش کو شکست دینے کے بعد ڈریسنگ روم میں ٹیم  ڈائریکٹر مکی آرتھری کی  جذباتی تقریر  کی ویڈیو جاری کردی۔

مکی آرتھر  نے ڈریسنگ روم میں جذباتی خطاب کے دوران کہا کہ   ہمارے لیے دو ہفتے بہت مشکل تھے مگر اب ٹیم کھڑی ہوگئی ہے۔بنگلا دیش کو جس انداز میں ہرایا ہے یہ ایک کوالٹی ٹیم کی نشانی ہے۔

مکی آرتھر نے اوپنرز کی تعریف کرتےہوئے کہا  کہ فخر زمان اور عبداللہ شفیق نے دس چھکے لگائے، یہ سب سے مثبت  بات ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شاہین آفریدی نے حریف ٹیم پر اٹیک کیا، جس کا دیگر  بولرز کو فائدہ ہوا۔ شاہین آفریدی کی محمود اللہ کی وکٹ بہترین لمحہ تھا۔ حارث رؤف نے جس لائن و لینتھ سے  بولنگ کی یہی ہماری ضرورت تھی۔

ٹیم ڈاریکٹر کا کہنا تھا کہ   ہم نے نیٹ رن ریٹ کو سامنے رکھ کر بنگلا دیش کو زبردست شکست دی۔ اسی اسپرٹ کو جاری رکھتے ہوئے آگے بڑھنا ہوگا۔

مکی آرتھر نے کہا کہ  بنگلا دیش کے خلاف چھ کھلاڑیوں نے میچ وننگ کارکردگی دکھائی،  اپنی اسکلز کی بنیاد پر کوالٹی کرکٹ کھیل کر آگے بڑھ سکتے ہیں۔

ٹیم ڈائریکٹر نے شاہین آفریدی کو پلیئر آف دی میچ کی ٹرافی دی۔

واضح رہے کہ پاکستان نے بنگلادیش کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ باآسانی 7 وکٹوں سے جیت لیا تھا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version