Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ورلڈکپ 2023: سری لنکا اور بنگلادیش آج مدمقابل آئیں گے

ورلڈکپ 2023 میں آج سری لنکا اور بنگلادیش  مدمقابل آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق  ورلڈکپ 2023کے 38ویں میچ میں  آج  سری لنکا اور بنگلادیش   کی ٹیمیں دہلی میں مدمقابل آئیں گی۔

دونوں ٹیموں کو  اپنی حکمت عملی اور کارکردگی کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ دونوں ٹیموں کے ذہنوں میں چیمپئنز ٹرافی  میں رسائی  حاصل کرنے کی جستجو ہوگی۔

سری لنکن ٹیم  سات میں سے دو میچز جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر ساتویں پوزیشن پر ہے جبکہ بنگلادیشی ٹیم سات میں سے  ایک میچ جیت کر نویں پوزیشن پر ہے۔

واضح رہے کہ پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ آٹھ ٹیمیں میزبان پاکستان کے ہمراہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version