ورلڈکپ 2023 میں نیوزی لینڈ سیمی فائنل میں رسائی کے لیے سری لنکا کے مدمقابل آئے گا۔
تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ 2023 کے اکتالیسویں میچ میں آج نیوزی لینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں بنگلور میں مدمقابل آئیں گی۔
نیوزی لینڈ سیمی فائنل میں رسائی کے لیے کوشاں ہے جبکہ سری لنکا کی ٹرین چیمپئنز ٹرافی کی جانب بڑھ رہی ہے۔
تاہم آج کے میچ میں جیت بھی نیوزی لینڈ کو ٹاپ فور کے ٹکٹ کی یقین دہانی نہیں کرا سکتی کیونکہ پاکستان کا ابھی ایک میچ باقی ہے جو دونوں ٹیموں کے مستقبل کا فیصلہ کرے گا ۔
بارش بھی بنگلور میں ایک بار پھر نیوزی لینڈ کے لیے مشکلات پیدا کر سکتی ہے۔
جیت کی صورت میں نیوزی لینڈ دس پوائنٹس کے ساتھ اپنی چوتھی پوزیشن مزید مضبوط کرلے گا اور پاکستان کو سیمی فائنل میں رسائی کے لیے انگلینڈ کو بڑے مارجن سے شکت دینی ہوگی۔
دوسری جانب نیوزی لینڈ کی شکست یا بارش ہوجانے کی صورت میں پاکستان کو انگلینڈ کو صرف شکست دینی ہوگی ، نیٹ رن ریٹ کا پھر کوئی کردار نہیں رہے گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
