Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بابر اعظم نے بھی فلسطین کی حمایت میں آواز بلند کردی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان  بابر اعظم نے   بھی بالآخر فلسطین کی حمایت میں آواز بلند کردی۔

تفصیلات کے مطابق  سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئیٹر) پر  بابر اعظم نے  اسرائیلی جارحیت  کی شکار  ایک معصوم بچی  کی تصویر شیئر کی  جو تباہ حال عمارت کے ملبے پر فلسطین کا جھنڈا ور گڑیا   لیے بیٹھی ہے۔

کیپشن میں بابر اعظم نے  شعر لکھا  ’اے خاصہ خاصان رسل وقت دعا ہے، امت پہ تیری آ کے عجب وقت پڑا ہے ‘۔

یاد رہے کہ حال ہی میں آئی سی سی ورلڈکپ 2023 میں ناقص کارکردگی کے بعد  بابر اعظم نے دو روز قبل تمام فارمیٹس کی کپتانی سے  استعفیٰ  دے دیا تھا۔

سابق کپتان بابراعظم سے قبل آئی سی سی ورلڈکپ میں قومی کرکٹر محمد رضوان  نے سری لنکا  کے خلاف مین آف دی میچ کا ایوارڈ فلسطینیوں کے نام کیا تھا جس کے بعد اسرائیل سمیت بھارتی نیوز چینلز نے  ان پر شدید تنقید  کرتے ہوئے پوسٹ ڈیلیٹ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version