قومی ویمنز کرکٹ ٹیم وائٹ بال سیریز کے لیے ندا ڈار کی قیادت میں نیوزی لینڈ روانہ ہوگئی۔
تفصٰلات کے مطابق پاکستان ویمنز ٹیم کا 17 رکنی اسکواڈ نیوزی لینڈ کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے میچز کی سیریز کے لیے براستہ دبئی نیوزی لینڈ روانہ ہو گیا ہے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز 3، 5 اور 9 دسمبر کو ڈونیڈن اور کوئنز ٹاؤن میں کھیلے جائیں گے جبکہ ون ڈے انٹرنیشنل میچز 12، 15 اور 18 دسمبر کو کوئنز ٹاؤن اور کرائسٹ چرچ میں کھیلے جائیں گے۔
قومی اسکواڈ:
ندا ڈار (کپتان)،عالیہ ریاض، بسمہ معروف، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء ، غلام فاطمہ ، منیبہ علی (وکٹ کیپر)، نجیہہ علوی (وکٹ کیپر)،نشرہ سندھو، نتالیہ پرویز، عمیمہ سہیل، صدف شمس، سعدیہ اقبال، شوال ذوالفقار، سدرہ امین ،ام ہانی اور وحیدہ اختر شامل ہیں۔
New Zealand-bound 🇵🇰 squad ✈️#NZWvPAKW | #BackOurGirls pic.twitter.com/OoUIp7Omzx
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 24, 2023
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
