پرتھ ٹیسٹ کے پہلے روز ڈیوڈ وارنر نے پاکستانی بولرز کے خلاف رنز کے انبار لگادیے۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر پہلی بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔
آسٹریلوی اوپنرز نے کھانے کے وقفے کے تک بغیر کسی نقصان کے 117 رنز بنائے تاہم اس کے فوراً بعد ہی 126 کے مجموعی اسکور پر عثمان خواجہ 41 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
What a player 🔥#WTC25 | #AUSvPAK | https://t.co/S2dy31gkVF pic.twitter.com/0COoD0hTWL
— ICC (@ICC) December 14, 2023
اس کے بعد وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں لیکن ڈیوڈ وارنر جم کر کھیلتے رہے ۔انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 26ویں سنچری اسکور کی اور 164 رنز کی یادگار اننگز کھیلی۔
ٹریوس ہیڈ 40، اسٹیو اسمتھ 31 اور مارنس لبوشین 16 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
دن کے اختتام تک آسٹریلیا نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 346 رنز بنائے۔مچل مارش 15 اور ایلکس کیری 14 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔
پاکستان کی جانب سے عامر جمال نے 2 جبکہ خرم شہزاد، شاہین شاہ آفریدی اور فہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
