سابق آسٹریلوی ٹیسٹ بلے باز سائمن کیٹچ نے پاکستانی نوجوان اوپنر عبداللہ شفیق کو بابر اعظم سے بہتر بلے باز قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف جاری پرتھ ٹیسٹ کے دوسرے روز سائمن کیٹچ نے عبداللہ شفیق کے بابر اعظم کو پیچھے چھوڑنے کی پیش گوئی کی۔
سائمن کیٹچ نے کمنٹری کے دوران کہا کہ عبداللہ شفیق بابر اعظم سے بہتر بلے باز ثابت ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ’وہ ایک اچھا نوجوان کھلاڑی ہے اس نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی اچھی شروعات کی ہے مجھے اس کے بارے میں سب سے زیادہ جو چیز پسند ہے وہ یہ ہے کہ وہ اسپن کے خلاف جارحانہ کھیلتا ہے ہم نے اسے آج نیتھن لیون کے خلاف جارحانہ کھیلتے ہوئے دیکھا ، میرے خیال میں وہ بابر اعظم سے بہتر کھلاڑی ثابت ہوں گے‘۔
Simon Katich thinks Abdullah Shafique will be a better batsman than Babar Azam (as he plays spin better). That’s a big statement for a young player still new to International scene. #AUSvsPAK #babarazam #simonkatich #abdullahshafique pic.twitter.com/24006Xk3yJ
— Tauseef Satti (@TazzSatti) December 15, 2023
خیال رہے کہ عبداللہ شفیق اپنے کیریئر کے ابتدائی مراحل میں ہیں اور انہوں نے 14 ٹیسٹ میچز میں 50.83 کی اوسط سے 1220 رنز بنائے ہیں۔
عبداللہ شفیق نے 4 سنچریز اور 4 نصف سنچریز اسکور کی ہیں جبکہ ان کا بہترین اسکور 201 ہے۔
Simon Katich is impressed by Abdullah Shafique 🗣#AUSvPAK pic.twitter.com/grUXFI9XFX
— Cricinfo (@cricinfo) December 15, 2023
