Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے ٹیم کا اعلان، سرفراز اور فہیم آؤٹ

آسٹریلیا  کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ  کے لیے 12 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق میلبرن ٹیسٹ  کے لیے اعلان کردہ 12 کھلاڑیوں میں سرفراز احمد  اور فہیم اشرف کا نام شامل نہیں کیا گیا۔

سرفراز احمد کی جگہ محمد رضوان  ، فہیم اشرف کی جگہ حسن علی جبکہ زخمی خرم شہزاد کی جگہ میر حمزہ اور کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کل سے میلبرن کرکٹ گراؤنڈمیں کھیلا جائے گا۔

اسکواڈ:

امام الحق، عبداللہ شفیق، شان مسعود(کپتان)، بابراعظم ، سعود شکیل  محمد رضوان، سلمان علی آغا،  شاہین آفریدی، حسن علی، میر حمزہ، عامر جمال ،ساجد خان

واضح رہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version