Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شاہنواز دھانی کی ہیٹ ٹرک

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے پریزیڈنٹس ٹرافی گریڈ ون کے میچ میں ہیٹ ٹرک کرلی۔

تفصیلات کے مطابق شاہنواز دھانی نے پریزیڈنٹس ٹرافی گریڈ ون میں سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کی نمائندگی کرتے ہوئے یہ کارنامہ انجام دیا۔

انہوں نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی ٹیم کے تین بلے بازوں کو یکے بعد دیگرے آؤٹ کیا۔

یہ پریزیڈنٹس ٹرافی گریڈ ون کے رواں سیزن 2023-24 کی پہلی ہیٹ ٹرک ہے۔

شاہنواز دھانی نے پاکستان کی جانب سے 2  ون ڈے اور 11 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں مجموعی طور پر 9 وکٹیں حاصل  کررکھی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version