پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا نائب کپتان مقرر کردیا۔
تفصیلات کے مطابق محمد رضوان نیوزی لینڈ کے خلاف شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے والی پاکستان ٹیم میں شامل ہیں۔
https://twitter.com/TheRealPCB/status/1744257562609147935
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز شیڈول ہے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ 12 جنوری کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔
ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آخری میچ 21 جنوری کو کھیلا جائے گا۔
