Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

انگلینڈ کا بھارت میں کھلاڑیوں کو بیماری سے بچانے کیلئے ذاتی شیف ساتھ رکھنے کا فیصلہ

انگلینڈ نے بھارت میں کھلاڑیوں کو بیماری سے بچانے  کے لیے ذاتی شیف ساتھ لے جانے کا فیصلہ کرلیا۔

انگلینڈ ٹیم  پہلی کرکٹ ٹیم ہے جو اپنے میزبانوں کو ناراض کرنے کے خطرے کے باوجود باقاعدگی سے اپنے ذاتی باورچی کے ساتھ دورہ کرتی ہے۔

شیف 25 جنوری کو حیدرآباد میں انگلینڈ اور بھارت کے درمیان پہلے ٹیسٹ  میچ سے قبل  اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔

اس سےقبل  انگلینڈ ٹیم شیف کو پاکستان لے کر  گئی تھی اور اسے ایک بڑی کامیابی قرار دیا گیا تھا  جبکہ راولپنڈی میں پہلے ٹیسٹ کی شام  خود شیف سمیت بہت سے کھلاڑی فوڈ پوائزننگ کا شکار ہو گئے تھے۔

انگلینڈ  کی جانب سے اس حوالے سے صفائی پیش کی گئی ہے کہ اس کا ہوٹلوں پر صاف ستھری سہولیات فراہم کرنے پر بھروسہ نہ کرنے سے کوئی لینا دینا نہیں ہے ۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version