Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چیمپئنز ٹرافی: بھارتی ٹیم کے پاکستان آنے سے متعلق بی سی سی آئی کا موقف سامنے آگیا

بھارتی کرکٹ ٹیم کے چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان آنے سے متعلق بھارتی کرکٹ بورڈ(بی سی سی آئی) کے نائب صدر راجیو شکلا کا اہم بیان سامنے آگیا۔

بھارت اور بنگلادیش کے درمیان کانپور ٹیسٹ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا نےکہا کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان جانے کے حوالے سے فیصلہ حکومتی منظوری سے مشروط ہےتاہم ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

راجیو شکلا نے کہا کہ بین الاقوامی دوروں کے لیے ہمیشہ حکومت سے اجازت لی جاتی ہے اب یہ حکومت پر منحصر ہے کہ وہ فیصلہ کرے کہ بھارتی ٹیم کو کس ملک جانا چاہیےاور کہاں  نہیں جانا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت جو بھی فیصلہ کرے گی ہم اس کی پابندی کریں گے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 پاکستان کی میزبانی میں آئندہ برس فروری مارچ میں کھیلی جانی ہے۔

پاکستان نے آئی سی سی سے چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول بھی شیئر کردیا ہے جس کے مطابق بھارت کے تمام میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں رکھے گئے ہیں۔

اس سے قبل بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث ایشیا کپ ہائبرڈ ماڈل پہ کھیلا گیا تھا جس میں بھارت نے اپنے میچز سری لنکا میں کھیلے تھے۔

پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے ایشیا کپ کے 13 میں سے صرف 4 میچز پاکستان میں کھیلے گئے تھے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version