قومی فاسٹ بولر میر حمزہ کو ٹیسٹ اسکواڈ سے ریلیز کر دیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق میر حمزہ کو تیسرے ٹیسٹ سے قبل دائیں ٹانگ میں ہلکی تکلیف محسوس ہوئی تھی۔
ٹانگ میں تکلیف کی وجہ سے میر حمزہ ٹریننگ میں حصہ نہیں لے سکے تھے۔
احتیاطی تدابیر کے طور پر وہ پی سی بی کی میڈیکل ٹیم کے ساتھ کراچی میں صحت یابی اور بحالی کا عمل مکمل کریں گے۔
خیال رہے کہ پاکستان ٹیم ملتان میں کھیلے گئے گزشتہ میچ میں تین اسپنرز کے ساتھ میدان میں اتری تھی اور راولپنڈی ٹیسٹ میں بھی اسی کمبی نیشن کو برقرار رکھا گیا ہے۔
