Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی سی بی نے غیر ملکی ہیڈ کوچز کو ہٹانے کا فیصلہ کرلیا

پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) نے غیر ملکی ہیڈ کوچز  کے بجائے قومی کرکٹ ٹیم کا ہیڈکوچ ملکی لگانے کا فیصلہ کر کیا۔

پی سی بی  ذرائع کے مطابق  تینوں فارمیٹ  کے لیے ملکی ہیڈ کوچ لگایا جائے گا جبکہ  بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کوچ غیر ملکی ہوں گے۔

ماضی میں وقار یونس، مصباح الحق، ثقلین مشتاق اور محمد حفیظ پاکستانی ٹیم کے ساتھ کوچنگ پینل کی سربراہی کرچکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر ملکی ہیڈکوچز کے ساتھ پی سی بی کا تجربہ اچھا نہیں رہا۔

واضح رہے کہ پی سی بی نے کچھ عرصہ قبل ہی ریڈ بال اور وائٹ بال کے لیے الگ الگ غیر ملکی کوچز مقرر کیے تھے۔

وائٹ بال کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن پی سی بی سے اختلافات کی وجوہات پر پہلے ہی استعفیٰ دے چکے ہیں جبکہ ان کی جگہ وائٹ بال کے عارضی  ہیڈ کوچ بننے والے جیسن گلیسپی کے زیر نگرانی پاکستان نے آسٹریلیا میں 22 سال بعد ون ڈے سیریز میں  فتح حاصل کی ہے۔

گزشتہ ماہ پاکستان ٹیم نے جیسن گلیسپی کی کوچنگ میں ہوم ٹیسٹ  سیریز میں انگلینڈ کو بھی شکست سے دوچار کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version