Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جونیئر ہاکی ورلڈکپ: پاکستان کو ارجنٹینا سے شکست، آٹھویں پوزیشن پر اختتام

جونیئر ہاکی ورلڈکپ میں پاکستان کو ساتویں پوزیشن کے میچ میں ارجنٹینا سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں جاری جونیئر ہاکی ورلڈکپ میں  پاکستان کا سفر ایونٹ میں آٹھویں پوزیشن پر اختتام پزیر ہوا۔

ارجنٹینا نے پاکستان کو چھ کے مقابلے میں تین گول سے شکست  دی۔

پاکستان کی جانب سے ارباز احمد نے ہیٹ ٹرک اسکور کی۔ ان کے علاوہ کوئی کھلاڑی گول اسکور نہ کرسکا۔

جونیئر ہاکی ورلڈکپ کا  فائنل آج جرمنی اور فرانس کے مابین کھیلا  جائے گا۔

بھارت اور اسپین برونز میڈل  کے میچ میں مدمقابل  آئیں گے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version