افغانستان کے نائب وزیراعظم ملا عبدالغنی برادر منظر عام پر آ گئے
افغانستان کے نائب وزیراعظم ملا عبدالغنی برادر منظر عام پر آ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق افغان ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ملا عبدالغنی کا کہنا تھا کہ میں خیریت سے ہوں اور ہمارا اتحاد مضبوط ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اندرونی تصادم میں ان کے زخمی ہونے کی اطلاعات غلط ہیں۔ ملاعبدالغنی برادر نے کسی بھی قسم کے جگھڑے یا تلخ کلامی کی تردید بھی کردی
