
پاکستان نے مہنگائی کی شرح میں پورے جنوبی ایشیا کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، عظمیٰ بخاری
مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ پاکستان نے مہنگائی کی شرح میں پورے جنوبی ایشیا کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے تیزی سے بڑھتی مہنگائی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے پہلے تین سال مہنگائی مافیا اور دوستوں کو شیلٹر فراہم کرنے میں گزرے ہیں۔







