سائنسدانوں نے ’ ارتھ 2‘ کے نام سے ایک نیا سیارہ دریافت کیا ہے جو ان کے بقول ممکنہ طور پر خلائی مخلوق کا گھر ہوسکتا ہے۔
دور دراز واقع ایک سیارہ جسے باضابطہ طور پر ’وولف 1069 بی‘ کا نام دیا گیا ہے، تقریباً ہمارے سیارے دنیا جیسا ہی رہنے کے قابل ہے۔
مزید پڑھیں: سائنسدانوں نے بالآخر زمین جیسا سیارہ ڈھونڈ نکالا
نو دریافت شدہ سیارے کا سائز ہماری زمین کے برابر ہے اور سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس کی سطح پر پانی ہونے کے ساتھ ساتھ ممکنہ طور پر خلائی مخلوق کی موجود گی بھی ہوسکتی ہے۔
’ارتھ 2‘ سیارے کا اوسط درجہ حرارت انگلینڈ کے 13 ڈگری سینٹی گریڈ کے برابر ہے اور زمین کی طرح یہ سیارہ بھی اپنے چاند کے گرد چکر لگاتا ہے۔
مزید پڑھیں: ایک ایسا سیارہ جو مکمل پانی سے بنا ہوا ہے
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ زندگی کی تلاش کرنے کے لیے سب سے زیادہ ممکنہ اور قریب ترین جگہوں میں سے ایک ہے۔
تاہم یہ سیارہ ہماری زمین سے 31 نوری سال کی دوری پر ہے یعنی اگر ہم 67 کروڑ میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کریں گے تب بھی اس تک پہنچنے میں ہمیں تین دہائیاں لگیں گی ۔
