Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چیٹ جی پی ٹی ٹیکنالوجی کا کارنامہ؛ طالب علم نے باآسانی امتحان پاس کرلیا

گوگل کو ٹکر دینے والا ’چیٹ جی پی ٹی‘ ایک ٹول ہے جو ایسا مواد لکھ سکتا ہے جو انسانی تحریر سے ملتا جلتا نظر آتا ہے۔

’چیٹ جی پی ٹی‘ کو گزشتہ سال 30 نومبر کو متعارف کروایا گیا تھا اور اس نے بہت ہی کم عرصے میں ٹیکنالوجی کی دنیا میں انقلاب برپا کردیا ہے

برطانیہ کے ایک طالب علم نے ایسے وقت میں چیٹ جی پی ٹی بوٹ کے ذریعے یونیورسٹی کا امتحان پاس کیا ہے جب اس کے اثرات کی وجہ سے تعلیمی اداروں میں مذکورہ ٹیکنالوجی زیربحث ہے۔

سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق  پیٹر اسنیپ وینجرز نامی طالب علم نے مبینہ طور پر برطانیہ کی رسل گروپ یونیورسٹی سے آخری سال کا امتحان پاس کرنے کیلئے چیٹ جی پی ٹی بوٹ کا استعمال کیا۔

اس نے چیٹ جی پی ٹی بوٹ کو ہدایت کی کہ وہ پروفیسر کی منظوری حاصل کرنے کے بعد سماجی پالیسی کے موضوع پر دو ہزار الفاظ پر مشتمل مضمون تحریر کرے۔

یہ ایک ایسا کام تھا جسے مصنوعی ذہانت کی اے آئی ٹیکنالوجی صرف 20 منٹ میں مکمل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، پیٹر کو اس مضمون کے لیے 53 (اے ٹو ٹو ) کا اسکور ملا۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں میڈیکل اور پروفیشنل امتحانات کامیابی سے پاس کرنے والے مصنوعی ذہانت پر مبنی چیٹ بوٹ نے ماہرین تعلیم کو بھی تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔

Exit mobile version