فن لینڈ دنیا کا وہ پہلا ملک ہے جہاں جدید ترین روبوٹک بازو نے پٹرول اسٹیشن پر گاڑیوں میں فیول بھرنے کی ذمہ داری سنبھال لی۔
یہ روبوٹ آپ کی ہدایت پر مطلوبہ ایندھن کا انتخاب کرتا ہے اور کسی انسانی مدد کے بغیر مقررہ ایندھن گاڑی میں بھرتا ہے
2018 میں شروع کیے جانے والے اس منصوبے میں یہ تھرڈ جنریشن آٹو فیول روبوٹک آرم گزشتہ ایک برس سے زیادہ عرصے سے آزمائشی طور پر کام کر رہا ہے۔
کمپنی چاہتی ہے کہ صارفین اور ملازم کو پیٹرول کے مضراثرات سے بچایا جائے اور ایندھن بھرنے کا عمل خودکار کیاجائے۔
واضح رہےکہ ابھی ری فیولنگ روبوٹ کے بڑے پیمانے پر شروع ہونے میں کچھ وقت درکار ہے لیکن یہ یقین ہے کہ جب یہ مکمل آزادانہ طور پر کام کرے گا تو یہ نہایت ہی مفید ہونے کے ساتھ گاڑیوں کے لیے بہت سی آسانیوں کا سبب بنے گا۔
