واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کے لیے نامعلوم اور مشکوک کالز کا حل تلاش کر لیا اور اس پر کام جاری ہے۔
حال ہی میں واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کے لیے ایک اور آپشن پر غورشروع کردیا ہے جس کے تحت نامعلوم اور مشکوک نمبروں سے آنے والی کال کو ’خاموش یا میوٹ‘ کرنا آسان ہوجائے گا۔
یہ بھی پڑھیں؛ واٹس ایپ صارفین کا ڈیٹا دیگر کمپنیوں سے شیئر کیا جاتا ہے؟ اہم خبر
اس آپشن کے ذریعے صارف ان نمبروں کو دیکھ سکے گا جبکہ بلاک کرنے میں ایسا نہیں ہوتا، اسی طرح وہ نمبر نوٹفیکشن میں بھی دکھائی دے سکیں گے۔
واضح رہے کہ فی الحال اس آپشن پر کام جاری ہے، تاہم اس کے آزمائشی یا بی ٹا ورژن میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔
