واٹس ایپ دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی سماجی رابطے کی ایپلی کیشن ہے اور یہی وجہ ہے کہ واٹس ایپ تیزی سے ترقی کرتے ہوئے اپنے صارفین کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے آئے دن نئے فیچر متعارف کرواتا رہتا ہے۔
اس بار واٹس ایپ نے ایسا دلچسپ فیچر متعارف کروایا ہے جس کے تحت صارفین اب فون کی اسٹوریج بچانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔
واٹس ایپ کی گروپ چیٹس میں موصول ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز فون کی اسٹوریج کو بہت تیزی سے بھر دیتی ہیں۔
مگر اب کمپنی نے اس کا ایک منفرد حل نکال لیا ہے تاکہ فون کی اسٹوریج کو بچایا جاسکے۔
یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ کے پرائیویسی فیچر کو استعمال کرنے کا طریقہ؛ جانیے
واٹس ایپ کی جانب سے آئی او ایس کے بیٹا ورژن میں ایک فیچر پیش کیا گیا ہے جسے ایکسپائرنگ گروپس کا نام دیا گیا ہے۔
یہ بنیادی طور پر ڈس اپیئرنگ فیچر جیسا ہی ہے جو انفرادی چیٹس کے لیے 2020 میں متعارف کرایا گیا تھا۔
اس فیچر سے صارفین گروپس کے میسجز کے لیے ایکسپائری ڈیٹ کا تعین کر سکیں گے۔
اس فیچر میں صارفین کو ایک دن، ایک ہفتہ یا کاسٹیوم ڈیٹ جیسے آپشنز فراہم کیے جائیں گے۔
صارف کے پاس یہ اختیار بھی ہوگا کہ وہ ایکسپائری ڈیٹ کو ڈیلیٹ کر دے۔
یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ صارفین کا ڈیٹا دیگر کمپنیوں سے شیئر کیا جاتا ہے؟ اہم خبر
ابھی یہ فیچر تیاری کے مرحلے سے گزر رہا ہے اور عام صارفین تک اسے پہنچنے میں کئی ہفتے یا کئی ماہ لگ سکتے ہیں۔
