اوپن اے آئی نامی کمپنی نے آرٹیفیشل ٹیکنالوجی سے لیس چیٹ جی پی ٹی کوتیار کیا ہے جس نے صرف چند ماہ کے دوران ہی مقبولیت کے ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔
اس کا مکمل نام ’چیٹ جنریٹیو پری ٹرینڈ ٹرانسفارمر‘ ہے، یہ بہترین مصنوعی ذہانت والا چیٹ بوٹ ہے جو آپ کے سوالات کو سمجھ کر اس کا تفصیلی جواب دیتا ہے۔
آج ہم آپ کو چیٹ جی پی ٹی کے کچھ ایسے فوائد بتائیں گے جن سے آپ ناواقف ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک اور انسٹاگرام کو پیچھے چھوڑ دینے والی نئی ایپ کونسی ہے؟ جانیے
کاروباری فائدہ
چیٹ جی پی ٹی کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ یہ مشینوں کو سمجھ لیتا ہے جس کی وجہ سے اسے ضرورت کے مطابق چھوٹا بڑا کیا جا سکتا ہے، جس سے یہ ایپلی کیشنز اور صنعتوں کی وسیع رینج میں استعمال کے لیے موزوں ہے۔
لینگوئج پروسیسنگ
چیٹ جی پی ٹی کو اس طرح تربیت دی گئی ہے کہ یہ فطری زبان کو نہ صرف یہ کہ سمجھ لیتا ہے بلکہ اسے پروسیس یعنی اس پر کارروائی بھی کر لیتا ہے، یہی وجہ ہے کہ مختلف قسم کے سوالات اور موضوعات کو یہ بالکل انسانوں طرح سمجھ لیتا ہے اور انسانوں کے انداز میں جوابات دے دیتا ہے۔
بہتر ہونے کی صلاحیت
چیٹ جی پی ٹی کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ یہ نئی معلومات، نئے ڈیٹا سے مسلسل سیکھتا رہتا ہے، صرف یہی نہیں بلکہ یہ صارفین کے ساتھ گفتگو سے بھی سیکھنے کی صلاحیت کا حامل ہے۔
ذاتی نوعیت
چیٹ جی پی ٹی کو مخصوص موضوعات یا خاص ڈیٹا سیٹس پر ٹرین کیا جا سکتا ہے، جس کا فائدہ یہ ہے کہ صارف کی ترجیحات اور ضروریات کے عین مطابق یہ سافٹ ویئر انھیں مزید پرسنلائزڈ جوابات فراہم کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں : گوگل :آپ کی 2023 کی پہلی گوگل سرچ کیا ہوگی؟
دستیابی
چیٹ جی پی ٹی تک رسائی بہت آسان بنائی گئی ہے، یہ مختلف پلیٹ فارمز اور ڈیوائسز، جیسا کہ ویب سائٹس، چیٹ باٹس اور ورچوئل اسسٹنٹس کے ذریعے بہ آسانی دستیاب ہے، جس کی وجہ سے صارفین کے لیے اس کی مصنوعی ذہانت کی صلاحیت سے مستفید ہونا بہت آسان ہے۔
کارکردگی
چیٹ جی پی ٹی کی ایک خصوصیت یہ ہے کہ یہ بڑی مقدار میں معلومات کو تیز رفتاری کے ساتھ پروسیس کر سکتا ہے، جس کی وجہ سے صارفین کو متعلقہ اور مددگار معلومات فوری طور پر فراہم ہو جاتی ہے۔




















