Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چیٹ جی پی ٹی نے صارفین کو بڑی خوشخبری سنادی

گوگل کو ٹکر دینے والا ’چیٹ جی پی ٹی‘ ایک ٹول ہے جو ایسا مواد لکھ سکتا ہے جو انسانی تحریر سے ملتا جلتا نظر آتا ہے۔

’چیٹ جی پی ٹی‘ کو گزشتہ سال 30 نومبر کو متعارف کروایا گیا تھا اور اس نے بہت ہی کم عرصے میں ٹیکنالوجی کی دنیا میں انقلاب برپا کردیا ہے۔

تازہ خبر یہ ہے کہ حال ہی میں اے آئی ٹیکنالوجی چیٹ جی پی ٹی کے چیف ٹیکنالوجی افسرکا کہنا ہے کہ موجودہ جی پی ٹی سے 500 گنا زیادہ طاقتور ورژن متعارف کروانے کے حوالے سے تیاری آخری مراحل میں ہیں، ہم اگلے ہفتے جی پی ٹی فور متعارف کرائیں گے اس میں ہمارے پاس ملٹی ماڈلز ہیں جو مکمل طور پر مختلف امکانات پیش کریں گے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ چیٹ جی پی ٹی اور جی پی ٹی تھری ابھی صرف متعین کردہ جوابات تک محدود ہے لیکن جی پی ٹی فور متعدد اقسام کے ڈیٹا بشمول ویڈیوز، امیجز، ساؤنڈزاور نمبرز پر بھی کارروائی کر سکے گا۔ اس میں ایل ایل ایم کے ملٹی ماڈل ویڈیو پروڈکشن اور دیگر قسم کے مواد کے لیے راہ ہموار کر سکتے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں: چیٹ جی پی ٹی نےمودی کو ’متنازع شخصیت ‘ قرار دیدیا

Exit mobile version