یوٹیوب نے صارفین کو بڑا دھچکا دے دیا ہے۔
حال ہی میں گوگل کی ملکیت رکھنے والے یوٹیوب نے اعلان کیا ہے کہ وہ کونٹنٹ کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے اپنی ٹی وی سبسکرپشن کی قیمت میں اضافہ کررہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یوٹیوب نے اپنی ایپ کو بہتر بنانے کیلئے ایک اور سہولت پیش کر دی
اعلان میں بتایا گیا کہ ہم اپنی سروس کے معیار میں سرمایہ کاری جاری رکھنا چاہتے ہیں تاکہ ہمارے صارفین کو ایک معیاری سروس بلاتعطل فراہم ہوتی رہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ صارفین جانتے ہیں کہ مواد کی لاگت میں اضافہ ہوا ہے، اسی لئے اب سبسکرپشن فیس میں بھی اضافہ کیا جارہا ہے۔
اعلان میں بتایا گیا کہ 16 مارچ سے اس ٹیرف میں تبدیلی کردی گئی ہے جبکہ موجودہ صارفین کے لئے یہ تبدیل شدہ قیمتیں اٹھارہ اپریل سے نافذ العمل ہونگی۔
یہ بھی پڑھیں؛ یوٹیوب نے پیسے کمانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی سہولت متعارف کرادی
کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے فورکے پلس ایڈ آن کی قیمت 64.99 ڈالر سے 72.99 ڈالر فی ماہانہ کررہی ہے اور تین سالوں میں یہ پہلا موقع ہے جب یوٹیوب ٹی وی کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔
