Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چیٹ جی پی ٹی کی ایک گھنٹہ بندش نے ہلچل مچا دی

گوگل کو ٹکر دینے والا ’چیٹ جی پی ٹی‘ ایک ٹول ہے جو ایسا مواد لکھ سکتا ہے جو انسانی تحریر سے ملتا جلتا نظر آتا ہے۔

’چیٹ جی پی ٹی‘ کو گزشتہ سال 30 نومبر کو متعارف کروایا گیا تھا اور اس نے بہت ہی کم عرصے میں ٹیکنالوجی کی دنیا میں انقلاب برپا کردیا ہے۔

تازہ خبر یہ ہے کہ مصنوعی ذہانت کی کمپنی ”اوپن اے آئی“  کی جانب سے تیار کردہ چیٹ بوٹ ”چیٹ جی پی ٹی“  آج اچانک غیر متوقع طور پر ایک گھنٹے کیلئے بند ہوگیا۔

امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ استعمال میں اضافے کی وجہ سے چیٹ جی پی ٹی تعطلی کا شکار ہوا۔

نتیجتاً صارفین پلیٹ فارم تک رسائی حاصل کرنے سے قاصر ہوگئے۔

یہاں تک کہ پریمیم صارفین (جنہوں نے استعمال کیلئے پیسے دئے) بھی مقبول اے آئی سروس کو استعمال کرنے سے قاصر تھے۔

چیٹ جی پی ٹی کریش ہونے سے ایسے بہت سے لوگ متاثر ہوئے جو اپنے روزمرہ امور کے لیے پلیٹ فارم پر انحصار کرتے ہیں۔

وہ صارفین جوپیک آورمیں اس کا استعمال جاری رکھنا چاہتے ہیں وہ پریمیم پلان کے لیے سائن اپ کر سکتے ہیں، جس کی قیمت ماہانہ 20 ڈالر ہے۔

لیکن بدقسمتی سے، اس بار پریمیم پلان نے بھی بندش کے دوران صارفین کی مدد نہیں کی۔

 یہ بھی پڑھیں: چیٹ جی پی ٹی نےمودی کو ’متنازع شخصیت ‘ قرار دیدیا

چیٹ جی پی ٹی کے پریمیم سبسکرائبرز ان خصوصی فیچرز تک رسائی حاصل کرنے سے قاصر تھے، جن کے لیے انہوں نے ادائیگی کی تھی، جس کے نتیجے میں متعدد آن لائن فورمز پر شکایات میں اضافہ ہوا۔

Exit mobile version