Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

واٹس ایپ میں وائس نوٹ کو اسٹیٹس پر لگانے کا طریقہ؛ جانیے

کیا آپ واٹس ایپ میں وائس نوٹ کو اسٹیٹس پر لگانے کا طریقہ جانتے ہیں؟ اگر نہیں تو آج ہم آپ کو بتائیں گے۔

 واٹس ایپ کا استعمال دنیا بھر میں کیا جاتا ہے اور کچھ عرصہ پہلے ہی کمپنی نے وائس نوٹ کو اسٹیٹس پر لگانے والا فیچر متعارف کروایا تھا۔

  لیکن اکثر افراد کو اس کا استعمال کا طریقہ نہیں معلوم تو آج ہم آپ کو اس فیچر کو استعمال کرنے کا طریقہ بتائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ کے پرائیویسی فیچر کو استعمال کرنے کا طریقہ؛ جانیے

سب سے پہلے صارف واٹس ایپ اوپن کریں اور اسٹیٹس ٹیب پر جائے، اسٹیٹس ٹیب پر پینسل آئیکون پر کلک کریں۔

یاد رہے کہ اینڈرائیڈ فون میں یہ آئیکون نیچے دائیں کونے میں ہوگا جبکہ آئی فون میں یہ اسٹیٹس اپ ڈیٹس کے اوپر نظر آئے گا۔

آئیکون پر کلک کرنے کے بعد نئی ونڈو میں نیچے دائیں کونے میں موجود مائیک آئیکون کو دبا کر آڈیو ریکارڈنگ کریں۔

ریکارڈنگ کے بعد اسے پوسٹ کرنے سے قبل صارف پلے بٹن کے ذریعے اس خود بھی سن سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ صارفین کا ڈیٹا دیگر کمپنیوں سے شیئر کیا جاتا ہے؟ اہم خبر

ہاں اگر آپ کو ریکارڈنگ پسند نہیں آتی تو ڈیلیٹ بٹن پر کلک کرکے دوبارہ آڈیو ریکارڈ کریں یا پوسٹ کرنا چاہتے ہیں تو سینڈ بٹن پر کلک کردیں۔

تاہم اس بات کا پابند بھی کیا گیا ہے کہ وائس ریکارڈنگ کا دورانیہ 30 سیکنڈ سے زیادہ نہ ہو ورنہ وہ اسٹیٹس کے طور پر پوسٹ نہیں ہوگی۔

Exit mobile version