سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کی جانب سے پاکستان کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹوئٹر نے اپنے پاکستانی صارفین کیلئے پیسوں کے عوض بلیو ٹک سبسکرپشن متعارف کرادی ہے۔
جی ہاں، ٹوئٹر کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ یہ سروس پاکستانی صارفین سمیت دنیا بھر کے لیے آج ہی متعارف کروائی گئی ہے، دنیا بھر کی طرح پاکستانی صارفین بھی اب مخصوص فیس ادا کر کے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بلیو ٹک سبسکرپشن حاصل کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹوئٹر پر وائرل ہونا اب آسان ہوگا؟
ٹوئٹر کے ویب ورژن میں بلیو ٹک کا آئی کون سائیڈ بار میں دیا گیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ صارفین کو ماہانہ اور سالانہ بنیادوں پر فیس ادا کرنی ہوگی۔
ٹوئٹر کی جانب سے سالانہ فیس ادا کیے جانے پر 12 فیصد رعایت دی گئی ہے۔
تاہم رعایت کے بعد ماہانہ 1 ہزار 975 روپے فیس بنتی ہے جو کہ سالانہ 23 ہزار 700 روپے ہوگی تاہم اس کے مقابلے میں ماہانہ فیس نسبتاً زیادہ ہے جسے 2 ہزار 250 روپے ماہانہ مقرر کیا گیا ہے جو کہ سالانہ 27 ہزار روپے بنتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک کی زندگی پر دستاویزی فلم بنانے کا اعلان
اس کے علاوہ صارفین طویل دورانیے کی ویڈیو پوسٹ کرنے اور نئے فیچرز تک تیز رسائی سمیت دیگر سروسز بھی حاصل کر سکتے ہیں۔
