واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف کرادیا ہے۔
واٹس ایپ بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق ایپ نے ‘نیو ٹیکسٹ ایڈیٹر’ کا فیچر متعارف کرایا ہے جس کے تحت امیجز، ویڈیوز اور جی آئی ایف (گرافکس انٹرچینج فارمیٹ) کو ایڈٹ کیا جا سکے گا۔
یہ بھی پڑھیں: چیٹ جی پی ٹی کو اسمارٹ فونز پر کیسے مفت استعمال کرسکتے ہیں؟ طریقہ جانیں
یہ فیچر فی الحال اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے جب کہ آئی او ایس صارفین کے لیے اسے آنے والے کچھ ماہ میں پیش کردیا جائےگا۔
اینڈرائیڈ صارفین اسے اپنے اپڈیٹڈ واٹس ایپ ورژن میں استعمال کرسکیں گے۔
نئے فیچر کا استعمال
اس ٹول کے ذریعے واٹس ایپ کے مختلف فونٹس استعمال کرنا آسان ہوجائے گا، اس سے صارفین فوراً ہی دوسرے فونٹس کا انتخاب کر سکیں گے۔
ٹول کا استعمال کرتے ہوئے بیک گراؤنڈ کا رنگ تبدیل ہوسکےگا، اس سے بیک گراؤنڈ اور ٹیکسٹ کے رنگ میں فرق واضح ہوجائے گا۔
اس فیچر کے پیش نظر صارف فوٹوز اور ویڈیوز پر موجود ٹیکسٹ کو دائیں، بائیں اور سینٹر میں کرسکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: گوگل کو ٹکر دینے والے ’چیٹ جی پی ٹی‘ میں نیا کیا ہے؟
اس طرح صارفین اپنی امیجز، ویڈیوز اور جی آئی ایف پر ٹیکسٹ مرضی کے مطابق ترتیب دے سکتے ہیں۔
