اینڈرائیڈ فون رکھنے والوں کیلئے واٹس ایپ نے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔
حال ہی میں کمپنی نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ بہت جلد پرانے اینڈرائیڈ فونز پر واٹس ایپ استعمال کرنا ممکن نہیں رہے گا۔
ابھی صارفین کو واٹس ایپ کو استعمال کرنے کے لیے اینڈرائیڈ 4.1 یا اس سے بعد کے آپریٹنگ سسٹم کی ضرورت ہوتی ہے۔
مگر آنے والے مہینوں میں اینڈرائیڈ 5.0 (لولی پوپ) یا اس کے بعد متعارف کرائے گئے آپریٹنگ سسٹمز پر ہی چلنے والے فونز پر ہی واٹس ایپ استعمال کرنا ممکن ہوگا۔
اگر آپ بھی پرانے اینڈرائیڈ فون کو استعمال کررہے ہیں تو بہتر ہے کہ اپنا فون فوری طور پر بدل لیں، ورنہ بہت جلد واٹس ایپ استعمال کرنا ممکن نہیں ہوگا۔
واضح رہے کہ واٹس ایپ کی طرف سے مسلسل اپ ڈیٹس کیے جانے کا سلسلہ جاری رہتا ہے تاکہ صارفین کو بہترین سروسز فراہم کی جاسکیں جس کے لیے ایسے فیچرز متعارف کرائے جاتے ہیں جو ایپل اور اینڈرائیڈ کے تازہ ترین آپریٹنگ سسٹمز سے مطابقت رکھتے ہوں۔
