Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

موبائل فون صارفین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

موبائل فون صارفین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر الیکٹرونک ڈیلرز ایسوسی ایشن رضوان عرفان کا کہنا ہے کہ ریگولیٹری ڈیوٹی ختم ہونے کے بعد موبائل فون 25 فیصد سستے ہوں گے، تیس ہزار والا موبائل ساڑھے 22 ہزار کا ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ لوکل مینوفیکچر موبائل فون سستے نہیں ہوئے، موبائل مہنگے ہونے کی وجہ سے نان پی ٹی اے کی ڈیمانڈ بڑھ گئی تھی۔

 دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ موبائل فون کی قیمتوں میں کمی اچھی خبر ہے، موبائل فون وقت کی اشد ضرورت ہے۔

Exit mobile version