یوٹیوب چینل چلانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوٹیوب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ناظرین دو لگاتار 15 سیکنڈ کے اشتہارات کے بجائے ایک 30 سیکنڈ کا اشتہار دیکھیں گے۔ لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ قلیل مدتی اشتہارات مستقل طور پرختم کر دیے جائیں گے۔
یوٹیوب نے کہا ہے کہ 30 سیکنڈ کے اشتہار دِکھانے والوں کو یوٹیوب سلیکٹ پلیٹ فارم کے ذریعے دستیاب ہوں گے، یہ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو یوٹیوب کے صفِ اول کے پانچ فیصد مواد کو ہدف بناتا ہے۔
یوٹیوب کا دعویٰ ہے کہ یوٹیوب سلیکٹ کے 70 فیصد امپریشن ٹی وی سے آتے ہیں جو طویل اشتہارات کے لیے اس کو مثالی پلیٹ فارم بناتے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق یوٹیوب کے سی ای او نِیل موہن نے برانڈ کاسٹ تقریب کے دوران کہا کہ اپنے گھروں میں بڑی اسکرین پر یوٹیوب دیکھنے والوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔
