آرٹی فیشل انٹیلی جنس انسانی زندگیوں میں بدلاؤ لانے کیلئے تیار ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے زیر اہتمام جینوا میں روبوٹس کی پہلی پریس کانفرنس ہوئی۔
انسان نماروبوٹس نے اپنی پہلی پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم بہتر رہنما ہوسکتے ہیں۔
روبوٹس نے انسانوں کے خلاف بغاوت نہ کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم انسانوں کی نوکریاں نہیں چرائیں گے۔
روبوٹس نے مزید کہا کہ ہم اپنی تعداد بڑھائیں گے اور دنیا کے مسائل حل کرنے کی کوشش کریں گے۔
سخت قوانین کی پابندی کے سوالات پر روبوٹس نے ملا جلا رد عمل دیا۔
واضح رہے اقوام متحدہ کی بین الاقوامی ٹیلی کمیونیکیشن یونین نے دنیا کی پہلی نیوز کانفرنس میں ہیومنائیڈ سوشل روبوٹس شامل کیے۔
