چینی کمپنی کا زبردست فیچرز کے ساتھ سستا ترین فون متعارف کروا دیا ہے۔
چینی اسمارٹ موبائل کمپنی رئیل میں نے نارزو 50 کو پاکستان میں مناسب قیمت میں فروخت کے لیے پیش کردیا ہے۔ اس سے قبل کمپنی نے دنیا کے دیگر ممالک میں پیش کیا تھا۔
نارزو 50 میں 6.6 انچ کا آئی پی ایس ایل سی ڈی ڈسپلے ایف ایچ ڈی پلس ریزولوشن اور 120 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے۔
فون کی اسکرین میں 16 میگا پکسل سیلفی کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں دیا گیا ہے۔
کمپنی کے مطابق یہ اسکرین ٹاسکس کے مطابق ریفریش ریٹ کو 30 سے 120 ہرٹز میں تبدیل کرسکتی ہے۔
نارزو 50 میں میڈیا ٹیک کا ہیلیو جی 96 پراسیسر موجود ہے جس کے ساتھ 11جی بی تک ریم ڈائنامک ریم دی گئی ہے۔
ڈیوائس میں اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج رئیل می یو آئی 2.0 سے کیا گیا ہے۔ فون میں 5000 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ 33 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے جبکہ فنگرپرنٹ اسکینر سائیڈ پر موجود ہے۔
نارزو 50 کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس کا مین کیمرا 50 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 2 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ ڈیٹا کیمرے موجود ہیں۔
نارزو 50 کی قیمت39 ہزار 999 روپے ہے اور یہ اسپیڈ بلیو اور اسپیڈ بلیک رنگوں میں دستیاب ہوگا۔
