Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ٹوئٹر کا نام اور لوگو تبدیل کرنے پر ایلون مسک کا اہم بیان سامنے آ گیا

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے ٹوئٹر کا نام اور لوگو تبدیل کرنے پر وضاحت دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایلون مسک نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ یہ محض ایک کمپنی کا نام تبدیل کرنا نہیں جو نام بدل کر بھی ماضی کی طرح کام کرتی رہے، درحقیقت ٹوئٹر نام اس وقت سمجھ میں آتا تھا جب ایک میسج 140 حروف پر مشتمل ہوتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ٹوئٹر کو ایکس کارپوریشن نے خرید کر اظہار رائے کی آزادی اور سپر ایپ ایکس کی جانب سفر کو یقینی بنایا، اب آپ اس میں لگ بھگ سب کچھ پوسٹ کر سکتے ہیں، یہاں تک کہ کئی گھنٹے طویل ویڈیوز بھی۔

یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک نے ٹوئٹر کی چڑیا کو بھی نوکری سے نکال دیا

ان کا کہنا تھا کہ آنے والے مہینوں میں ایکس ایپ کمیونیکیشن، ملٹی میڈیا اور صارف کی تمام مالیاتی ضروریات کو پوری کرنے کی صلاحیت رکھتی ہوگی، اس تناظر میں ٹوئٹر نام درست نہیں، تو ہم نے پرندے کو الوداع کہہ دیا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Exit mobile version