Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ٹوئٹر کے ایک اور ٹول میں بڑی تبدیلی کردی گئی

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ایک اور ٹول میں بڑی تبدیلی کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر نے اپنے صارفین کی سہولت کیلئے اپیلیکیشن میں ٹوئٹ کے نام کو تبدیل کر کے پوسٹ کا نام دے دیا ہے۔

ٹوئٹر نے صرف ٹوئٹ کے نام کی تبدیلی نہیں کی بلکہ “ ری ٹوئٹ “ کا نام تبدیل کر کے “ری پوسٹ “ نام رکھ دیا گیا۔

ٹوئٹر صارفین نے ایلون مسک کی اس تبدیلی کو خوش آئندہ کہا ہے کیونکہ پوسٹ کا لفظ استعمال کرنا لوگوں کیلئے آسانی کا سبب بنتا ہے۔

واضح رہے کہ ٹوئٹر پر مواد شیئر کرتے ہوئے اب پوسٹ شیئر کا لفظ استعمال ہوگا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Exit mobile version