Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فیس بُک صارفین کے لیے بُری خبر

دنیا کی سب سے بڑی سوشل ویب سائٹ فیس بُک صارفین کے لیے بُری خبر آ گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق میٹا صارفین 2016 سے اینڈرائیڈ میسجنگ ایپ میسنجر کو بطور SMS ایپ کے طور پر استعمال کر رہے ہیں لیکن اب یہ فیچر اگلے ماہ سے ختم کیا جارہا ہے۔

جی ہاں، وہ صارفین جو ایس ایم ایس یا ایم ایم ایس میسجز کے لیے میسنجر استعمال کر رہے ہیں، انہیں میٹا کی جانب سے تبدیلی کے بارے میں مطلع کیا گیا جس کے بعد صارفین گوگل یا سام سنگ کی میسجنگ ایپ استعمال کرنے پر مجبور ہوں گے۔

28 ستمبر 2023 کو میسنجر ایپ کی اپ ڈیٹ کے بعد صارفین پیغامات بھیجنے اور وصول کرنے کے لیے میسنجر کو مزید استعمال نہیں کر سکیں گے۔

میٹا میسجز کو صارفین کے فون کی ڈیفالٹ میسجنگ ایپ پر بھیجے گا۔ صارفین اپنے فون کی سیٹنگز میں جا کر آسانی سے میسجنک ایپ کے آپشن کو تبدیل کر سکتے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Exit mobile version