چند دن قبل میٹا کے ذیلی میسجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ کی جانب سے ای میل کے ذریعے اکاؤنٹ کی تصدیق کرنے کا نیا سیکیورٹی فیچر متعارف کرانے کے متعلق خبر سامنے آئی تھی۔ لیکن اب تازہ ترین رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ اکاؤنٹ کی تصدیق کے لیے پاس کی فیچر پر کام کر رہا ہے۔
واٹس ایپ بِیٹا انفو کے مطابق یہ پاس کیز فیچر صارفین کو سادہ طریقے سے سائن اِن کرنے میں مدد دے گا۔ پاس کی ایک چھوٹی ترتیب کے ہندسے یا حروف ہوتے ہیں جو شناخت کی تصدیق کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں اور بطور سیکیورٹی کوڈ عمل کرتے ہیں تاکہ صرف منظور شدہ ڈیوائسز کی تصدیق یقینی بنائی جاسکے۔
صارفین کو اس کے لیے پاس کی کو یاد رکھنے کی ضرورت نہیں ہوگی کیوں کہ یہ گوگل پاسورڈ مینیجر میں محفوظ ہوجائے گی۔ یہ پاس کی صارف کی شناخت کے لیے انگلیوں کے نشان، چہرہ یا اسکرین لاک کا استعمال کرے گی۔
کمپنی کی جانب سے یہ فیچر فی الحال بِیٹا صارفین کےلیے اینڈرائیڈ 2.23.17.5 میں پیش کیا گیا ہے، جو مستقبل قریب میں تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
