واٹس ایپ دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی سماجی رابطے کی ایپلی کیشن ہے اور یہی وجہ ہے کہ واٹس ایپ تیزی سے ترقی کرتے ہوئے اپنے صارفین کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے آئے دن نئے فیچر متعارف کرواتا رہتا ہے۔
اس بار واٹس ایپ نے ایسا دلچسپ فیچر متعارف کروایا ہے جس کے تحت اب صارفین اپنی پسند کے مطابق اسٹیکرز تیار کر سکیں گے۔
جی ہاں، واٹس ایپ میں آرٹی فیشل انٹیلیجنس (اے آئی) یعنی مصنوعی ذہانت ٹیکنالوجی پر مبنی اسٹیکرز کے نئے فیچر کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔
اس کے لیے صارفین تحریری وضاحت کریں گے اور واٹس ایپ کا سسٹم اس کے مطابق اسٹیکرز تیار کرے گا۔
رپورٹ کے مطابق اسٹیکرز کی تیاری کے لیے میٹا کی محفوظ ٹیکنالوجی کو استعمال کیا جائے گا۔
بظاہر واٹس ایپ کے اس فیچر کے ذریعے صارفین ایسی پرسنلائزڈ تصاویر تیار کر سکیں گے جن کو دوستوں یا گروپس میں اسٹیکر کے طور پر شیئر کیا جا سکے گا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اے آئی سے تیار کردہ ان اسٹیکرز کے بارے میں یہ جاننا آسان ہوگا کہ انہیں آرٹی فیشل انٹیلیجنس ٹیکنالوجی سے تیار کیا گیا ہے۔
اس سے عندیہ متا ہے کہ ان اسٹیکرز میں واٹر مارک یا کوئی اشارہ موجود ہوگا تاکہ صارفین کو معلوم ہوسکے کہ انہیں اے آئی ماڈل سے تیار کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ یہ فیچر ابھی بیٹا ورژن میں نظر آیا ہے تاہم تمام صارفین تک اس کی رسائی میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
