Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہوشیار خبردار! آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی وجہ سے آپ کا پاسورڈ کیسے چوری ہوسکتا ہے؟

آج ہم آپکو بتائیں گے کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی وجہ سے آپ کا پاسورڈ کیسے چوری ہوسکتا ہے؟

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی وجہ سے خصوصی کمپیوٹر پروگرام خفیہ طور پر آپ کی ٹائپنگ کی آوازوں کو سن سکتا ہے اور یہ معلوم کر سکتا ہے کہ آپ کیا ٹائپ کر رہے ہیں۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ یہ کسی کہانی کی طرح لگ سکتا ہے لیکن یہ حقیقی ہے اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی یہ خوبی آپ کے پاس ورڈ کو بھی خطرے میں ڈال سکتی ہے۔

ماہرین نے ٹائپنگ کی آوازوں کو سمجھنے کے لیے ایک کمپیوٹر پروگرام کو تربیت دینے کی کوشش کی جس کے حوالے سے ماہرین نے بتایا کہ یہ ایک بڑا مسئلہ ہے کیونکہ پروگرام آپ کے پاس ورڈز کا بہت درست اندازہ لگا سکتا ہے جس کی وجہ سے صارفین کی پرائیویسی متاثر ہوسکتی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Exit mobile version