پاکستان میں 5 جی سروسز سے متعلق اہم خبر آ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعظم اور ہواوے کے سی او او کے مابین ملاقات میں آئی سی ٹی ایکو سسٹم اور ڈیجیٹل اکانومی کے تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران پاکستان میں 5 جی ٹیکنالوجی کو آگے بڑھانے پر اتفاق کر لیا گیا۔
اس موقع پر نگران وزیراعظم نے کہا کہ ہواوے کی پاکستان میں جدت طرازی کے عزم سے متاثر ہوں۔
اس کے علاوہ وزیر اعظم نے بیجنگ میں ہواوے کے نمائشی مزکز کا دورہ کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
