Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

واٹس ایپ کے ویب ورژن میں صارفین کے لیے 2 بڑی اپ ڈیٹس متعارف

واٹس ایپ کے ویب ورژن میں 2 بڑی اپ ڈیٹس کی جا رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کے ویب ورژن میں چیٹ سرچ اور پرائیویسی کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔

ویب ورژن کے بیٹا ورژن میں سرچ بائی ڈیٹ فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے۔

صارفین تاریخ کے ذریعے مخصوص چیٹس کو سرچ کر سکیں گے، یہ فیچر کافی عرصے سے موبائل ایپ پر دستیاب تھا اور اب اسے ویب ورژن کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔

جب کوئی صارف چیٹ سرچ کے آپشن پر کلک کرے گا تو اس کے سامنے ایک نیا کیلنڈر آئیکون موجود ہوگا۔

اس آئیکون پر کلک کرنے پر مخصوص تاریخ، مہینے اور سال کا انتخاب کرکے چیٹس کو تلاش کر سکیں گے۔

یہ نیا فیچر چیٹس کی تلاش کا عمل زیادہ آسان بنا دے گا اور مخصوص کی ورڈز استعمال کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

اسی طرح واٹس ایپ ویب ورژن استعمال کرنے والے صارفین کی پرائیویسی کو بھی اسکرین لاک نامی فیچر سے بہتر بنایا گیا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Exit mobile version