میٹا نے ایک فون میں 2 واٹس ایپ اکاؤنٹس استعمال کرنے سے متعلق بڑا اعلان کر دیا ہے۔
حال ہی میں میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ نے ایک نئے فیچر کا اعلان کیا ہے جس کے ذریعے صارفین ایک فون میں 2 مختلف واٹس ایپ اکاؤنٹس استعمال کر سکیں گے۔
کمپنی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اب صارفین بیک وقت 2 واٹس ایپ اکاؤنٹس کو ایک ڈیوائس پر استعمال کر سکیں گے۔
یہ فیچر ان افراد کے لیے بہترین ثابت ہوگا جو واٹس ایپ کو دفتری سرگرمیوں کے لیے بھی استعمال کرتے ہیں، دو علیحدہ اکاؤنٹ سپورٹ سے وہ آفس کے لیے اور نجی زندگی کے لیے الگ الگ واٹس ایپ استعمال کر سکیں گے۔
یہ فیچرآئندہ چند ہفتوں میں تمام صارفین کو دستیاب ہوگا۔ اس کو استعمال کرنے کے لیے ضروری ہوگا کہ فون میں ڈوئل سم سپورٹ موجود ہو تاکہ 2 مختلف نمبروں کو 2 واٹس ایپ اکاؤنٹس کے لیے استعمال کیا جاسکے۔
اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے واٹس ایپ سیٹنگز اوپن کرکے اپنے نام کے آگے بنے ڈراپ ڈاؤن ایرو پر کلک کریں۔ وہاں ایڈ اکاؤنٹ کا آپشن ہوگا جس پر کلک کرکے دوسرے واٹس ایپ اکاؤنٹ کو ایڈ کرلیں۔
کمپنی کے مطابق صارف ہر اکاؤنٹ کی پرائیویسی اور نوٹیفکیشن سیٹنگز کو کنٹرول کر سکے گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
