واٹس ایپ دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی سماجی رابطے کی ایپلی کیشن ہے اور یہی وجہ ہے کہ واٹس ایپ تیزی سے ترقی کرتے ہوئے اپنے صارفین کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے آئے دن نئے فیچر متعارف کرواتا رہتا ہے۔
اس بار واٹس ایپ صارفین کی پرائیویسی پر ایک اور جہت کا اضافہ کرنے کیلئے نیا فیچر متعارف کرانے جا رہا ہے۔
یہ فیچر دوران واٹس ایپ کال صارفین کے آئی پی ایڈریس کی حفاظت کرتے ہوئے ان کی لوکیشن کو افشا ہونے سے روکے گا۔
اس فیچر کے تحت صارفین کی تمام کالز کا براہ راست رابطہ قائم ہونے کے بجائے واٹس ایپ کے سرور سے گزر کر رابطہ قائم ہوا کرے گا، جس کا مطلب ہے کہ صارف کی آئی پی اس شخص پر ظاہر نہیں ہوگی جس کو کال ملائی جا رہی ہوگی۔
گروپ کالز واٹس ایپ کی طے شدہ سیٹنگز کے تحت پہلے ہی سرور سے ہو کر گزرتی ہیں اس لئے صارفین کو انفرادی کال کے دوران آئی پی چھپانے کیلئے سیٹنگ میں جا کر یہ آپشن آن کرنا پڑے گا۔
صارفین سیٹنگز میں پرائیویسی میں جا کر ایڈوانسڈ آپشن میں جا کر پروٹیکٹ آئی پی ایڈریس اِن کالز کے آپشن کا انتخاب کر سکتے ہیں، آپشن کو آف کرنے کیلئے بھی یہی طریقہ کار استعمال کرنا ہوگا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
