Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گوگل پر بھاری جرمانہ عائد

روس کی عدالت نے صارفین کا ڈیٹا محفوظ کرنے سے انکار پر گوگل پر ایک لاکھ 64 ہزار ڈالر کا جرمانہ عائد کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی صارفین کا ڈیٹا روسی سرورز پر محفوظ کرنے سے بار بار انکار پر ماسکو کی ایک عدالت نے گوگل پر جرمانہ عائد کیا۔

روسی حکومت کی آن لائن مواد، سنسرشپ، ڈیٹا اور مقامی نمائندگی کے حوالے سے غیر ملکی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے ساتھ بار بار تنازعے کھڑے ہوئے ہیں جو کہ فروری 2022 میں ماسکو کی جانب سے اپنی مسلح افواج کو یوکرین بھیجنے کے بعد شدت اختیار کر گئے۔

روس میں گوگل کا دفتر روس کے غیر قانونی سمجھے جانے والے آن لائن مواد کو حذف کرنے میں ناکامی اور یوٹیوب پر کچھ روسی میڈیا تک رسائی کو محدود کرنے کے لیے دباؤ کا شکار ہے۔

کریملن نے ٹوئٹر اور فیس بک سمیت کچھ پلیٹ فارمز پر پابندی لگا دی ہے تاہم اس نے گوگل کی خدمات تک رسائی کو مسدود نہیں کیا ہے اور اس کا سرچ انجن اور یوٹیوب پلیٹ فارم، دونوں مفت، کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ پابندی کے حوالے سے گوگل نے ای میلز کا ابھی تک کوئی جواب نہیں دیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Exit mobile version