گوگل کروم نے صارفین کیلئے شاندار فیچر متعارف کرادیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گوگل کروم ویب براؤزر پر بہت زیادہ سائٹس اوپن کرتے ہوئے مختلف ٹیبز میں انہیں ڈھونڈنا مشکل محسوس ہوجاتا ہے تو اب اس کا حل پیش کیا جا رہا ہے۔
گوگل کی جانب سے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کو اس مقصد کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
آرگنائز ٹیبز بٹن پر کلک کرنے پر اے آئی ٹیکنالوجی ان ٹیبز کو منظم کرے گی، ممکنہ طور پر اے آئی ٹیکنالوجی کی جانب سے ٹیبز کو مواد کے مطابق گروپس کی شکل میں ملا دیا جائے گا۔
