موبائل فون صارفین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسمارٹ موبائل فونز کے آپریٹنگ سسٹم اینڈرائیڈ میں گوگل کی جانب سے موبائل میسیجز کو ایڈٹ کرنے کا فیچر پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
اینڈرائیڈ کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق گوگل کے ماہرین میسیجز کو ایڈٹ کرنے کے فیچر پر کام کر رہے ہیں اور ابھی مذکورہ کام ابتدائی مراحل میں ہے۔
ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق انہوں نے اینڈرائیڈ کی سپورٹڈ میسیجنگ ایپلی کیشنز کے بیک اینڈ پر میسیجز ایڈٹ کرنے کی نشانیاں دیکھی ہیں۔
اس نئے فیچر کی خبروں پر گوگل کی جانب سے کوئی ردعمل نہیں دیا گیا۔
