گوگل نے ایک اور معروف ایپ ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گوگل کی جانب سے پلے موویز اینڈ ٹی وی ایپ بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، یہ سروس 2021 کے بعد سے بتدریج ختم کی جارہی ہے۔
یہ ایپ روکُو ڈیوائسز اور اکثریت اسمارٹ ٹی ویز سے پہلے ہی ہٹائی جا چکی ہے لیکن اینڈرائیڈ ٹی وی اور گوگل پلے اسٹور پر اب بھی موجود ہے۔
تاہم اب اینڈرائیڈ ٹی وی ہیلپ پر کی جانے والی حالیہ پوسٹ میں گوگل نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ یہ سروس جلد ہی ان پلیٹ فارمز سے ہٹا دی جائے گی۔
پوسٹ میں گوگل کا کہنا ہے کہ کمپنی نئی موویز یا ٹی وی شو خریدنے یا ان تک رسائی کے عمل کو سادہ بنانے کے لیے کچھ تبدیلیاں کر رہی ہے۔
